وزیراعظم نےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

وزیراعظم نےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

وزیراعظم کی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفی مسترد کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفی مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور پاور سیکٹر کو اس وقت آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے تابش گوہر کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر میں جو بھی مافیاز بیٹھے ہیں ان کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے وزارتی امور میں دخل اندازی کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اپنا استعفی وزیراعظم کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا تھا، جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات میں معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا موقف بہت سخت تھا، مذاکرات کے دوران تابش گوہر آئی پی پیز کو کی گئی اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کرانا چاہتے تھے، جس پر ان کی مخالفت کی گئی تھی۔

The post وزیراعظم نےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: