وزیراعظم نے فوج پر حملہ کرنے والے کو 22کروڑ عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا،کامران خان

وزیراعظم نے فوج پر حملہ کرنے والے کو 22کروڑ عوام کے جانب سے منہ توڑ جواب دیا،کامران خان

وزیراعظم نے فوج پر حملہ کرنے والے کو 22کروڑ عوام کے جانب سے منہ توڑ جواب دیا،کامران خان

عمران خان کا نواز شریف کو پاک فوج کے سپہ سالار اور آئی ایس آئی کے سربراہ پر مکروہ حملے کرنے پر منہ توڑ جواب

سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر وزیراعظم عمران خان کے آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا، جس میں عمران خان نے نواز شریف کو پاک فوج کے سپہ سالار اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر 22 کروڑ عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جو آج فوج کے اوپر اور فوج کے سربراہ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کر رہا ہے، وہ جنرل جیلانی کے گھر کے اوپر سریا بناتے ہوئے منسٹر بنا تھا، یہ وہ آدمی ہے جو جنرل ضیاءالحق کے جوتے پالش کرتے کرتے چیف منسٹر بنا، یہ وہ آدمی ہے جس نے جنرل درانی کے دور میں جو آئی ایس آئی کے سربراہ تھے، مہران بینک سے کروڑوں روپے الیکشن لڑنے کے لیے حاصل کیے۔

عمران خان کا نواز شریف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ کو رپورٹ کی لیکن اس ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک کی عدالتوں نے اس کی ہمیشہ مدد کی، یہ وہ آدمی ہے جس نے آصف علی زرداری کو دو دفعہ جیل میں رکھا تھا، زرداری کو جنرل باجوہ نے جیل میں نہیں ڈالا تھا، جس کے خلاف آج یہ لندن میں بیٹھ کر ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف آصف علی زرداری کو کرپٹ ترین آدمی کہتا تھا، نواز شریف پر حدیبیہ مل کا کیس زرداری نے بنایا تھا جنرل باجوہ نے نہیں، جس میں انہوں نے اربوں روپیہ اکٹھا کرکے بیرون ملک منتقل کیا، ان دونوں کی کرپشن اور لوٹ مار کے ثبوت پہلے سی آئی اے نے حاصل کیے بعد میں عالمی شہرت یافتہ کتاب میں شائع ہوئے۔

The post وزیراعظم نے فوج پر حملہ کرنے والے کو 22کروڑ عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا،کامران خان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: