
وزیراعظم عمران خان کا شہروں کی آلودگی سے نمٹنے کیلئے ایک اور بڑا اقدام، جانیئے "میاواکی شہری شجرکاری” کیا ہے؟
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جاپان کی "میاواکی” تکنیک کی طرز پر شہری شجرکاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جاپان کی ’میاواکی‘ تکنیک کی طرز پرشہروں میں جنگلات اگانے کا آغازکردیا ہے، اس تکنیک کے ذریعے درخت 10 گنا زیادہ نشوونما پاتے اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔
I have launched urban forestry on the lines of Miyawaki technique in Japan where the trees grow 10 times faster and 30 times denser and is the best way to fight pollution. 50 sites have been chosen in Lahore. First experiment was in Liberty roundabout in 2020. pic.twitter.com/iOJcYi6sSn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 13, 2021
انہوں نے کہا کہ یہ آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے۔ لاہور میں 50 سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ پہلا تجربہ لبرٹی چوک پر2020 میں کیا گیا تھا۔
یہ جگہ دراصل لبرٹی چوک نہیں بلکہ لبرٹی مارکیٹ کی پارک ہے جہاں میاواکی اربن فاریسٹ کا آغاز جنوری 2020 میں کیا گیا تھا جہاں 8 کنال جگہ پر 45 اقسام کے 10 ہزار پودے لگائے گئے تھے۔
اس طرح کے اربن فاریسٹ لاہور میں 50 مزید جگہوں پر بنائے جائیں گے۔
The post وزیراعظم کا آلودگی سے نمٹنے کیلئے ایک اور بڑا اقدام،جاپان کی طرز پر ‘میاواکی’ شجرکاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.