وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو اپنے ساتھ جوڑے رکھتی ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ان کو بڑی تعداد میں فالو بھی کرتے ہیں۔ وہ ایسا کچھ نہ کچھ پوسٹ کردیتی ہیں جو پاکستان سے متعلق ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ یہاں خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔

اب کی بار انہوں نے برطانوی نژاد پاکستانی مزاحیہ اداکار عاصم چودھری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا اور ساتھ ہی پاکستان کا جھنڈا اور لال دل کا استعمال کیا۔

برطانوی کامیڈین عاصم چودھری نے بھی جمائما کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کہ پاکستان کی لیجنڈ اور ساتھ ایک گنجے سر والا نوجوان۔ انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان اور برطانیہ کا جھنڈا استعمال کیا تھا اور ساتھ میں ہرے دل والے ایموجی کا استعمال کیا تھا۔

اس سے قبل بھی وہ اپنی پروڈکشن میں ایک فلم بنا رہی ہیں جس کا نام ہے  "what’s love got to do with it” اس فلم میں ادکارہ سجل علی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ فلم جمائما خان کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے جو انسٹنٹ پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔

اس فلم کے حوالے سے جمائما خان نے بھی گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ROMCOM رومانوی اور مزاحیہ فلم بنانے جا رہی ہیں۔ اس فلم کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو نہ صرف جمائما خان پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ یہ فلم انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔

یہ فلم جمائما خان اپنی زندگی کے مختلف واقعات جیسے عمران خان سے پیار اور شادی کے عرصے کے دوران گزاری گئی زندگی پر ایک فلم بنانے جا رہی ہیں۔

اس فلم کے ڈائریکٹر بھارت کے مشہور فلم ساز شیکھر کپور ہوں گے جنہوں نے مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی مشہور فلمیں بنائی ہیں۔

اس فلم میں سجل علی کے علاوہ بھارتی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی، مزید اداکاروں میں ایماتھامپسن، للی جیمز، شاہد لطیف و دیگر شامل ہوں گے۔

The post وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: