
وزیراعظم عمران خان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام عائد کردیا گیا، بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی نے ان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
وزیراعظم کے پڑوسی عظمت اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے بھانجے شیراز عظیم کے خلاف پٹیشن دائر کی، درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
شہری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بھانجوں کیخلاف درخواست #BreakingNews #PTI #imrankhanpti @PTIofficial @ImranKhanPTI #GNN #gnnupdates @haseebm61489235 pic.twitter.com/DBzI2COkqm
— GNN (@gnnhdofficial) February 17, 2021
شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کے بھانجے زمین ہتھیا رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس کو شہری عظمت اللہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس، انتظامیہ اور عمران خان کے بھانجے کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
The post وزیراعظم کے بھانجے کیخلاف زمین ہتھیانے کی درخواست دائر appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.