وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ارب پتی نکلے،اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (این این آئی) ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ارب پتی نکلے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی 5 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ، شوکت یوسفزئی 55 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالکہیں ، صوبائی وزیر اکبر ایوب کے اثاثوں کی مالیت 23 کروڑ روپے سے زائد ہیں ، شہرام ترکئی نے صرف 46 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے، عاطف خان 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک

ہیں ،پرویزخٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک 2 کروڑ 55 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان 18 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: