وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سے چودھری محمد یونس انصاری اور ایم پی اے چودھری اشرف علی کی ملاقات، لیگی رہنمائوں نے اہم ترین اعلان کر دیا 

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چودھری محمد یونس انصاری اور ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری نے ایک اور ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ شہر کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی-ملاقات میں اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت کی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں- اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں-پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زورمذمت کرتی

ہے – 22 کروڑ عوام ایسے شرانگیز بیانیے کو یکسرمسترد کرتے ہیں – انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ایسے بیانیے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں – تحریک انصاف کی حکومت اداروں کا ہر سطح پر احترام کرتی ہے – ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں -انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے – اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں – منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے – گوجرانوالہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: