وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا، مذکورہ کارڈ کے ذریعے شہریوں کو مفت ادویات دی جائیں گی۔

پنجاب میں انصاف میڈیسن کارڈ ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے جاری کیا گیا ہے، انصاف میڈیسن کارڈ کے اجراء سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ میڈیسن کارڈ سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کی مفت دواؤں کا آغاز کیا ہے، مریضوں کی سہولت کے لیے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹی ایچ کیواسپتال یا ڈی ایچ کیواسپتال میں بائیومیٹرک تصدیق ہوگی، مریض کو رجسٹر کرکے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کردیا جائے گا، مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔

وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے ڈیسک بنانے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم ہوں گے، وہ دن دورنہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: