وزیر اعلی پنجاب نےسوہنا لاہور مہم کا آغازکر دیا

لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سوہنا لاہور مہم کا بھرپور آغازکر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت سوہنا لاہور مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی او ایم ایل، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو پیر سے شروع ہونے والے ”سوہنا لاہور مہم” کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جن روڈز اور چوکوں پر کام کرنا ہے، ان روڈز کے حوالے سے بتایا گیا۔ سڑکوں پر لین مارکنگ، کپ سٹون مارکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی لاہور نے ایل ڈی اے کو اپنا پلان مرتب کر کے آج فوری طور پر جمع کروانے کی ہدایات جاری کی کیں۔ چیل گوشت کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چیل کا گوشت سڑک کے کنارے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت

کریک ڈان کیا جائے اور تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ پیچ ورک کو مکمل کروایا جائے۔ انسدادِ سموگ کے خلاف کریک ڈان جاری رکھنے کے حوالے سے بھی اجلاس میں بات چیت کی گئی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی ”سوہنا لاہور مہم” کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی بحالی اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں سوہنا لاہور کے نام سے مہم شروع کی جا رہی ہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام محکموں کے افسران کو پورا ہفتہ سوہنا لاہور منانے اور پوری طرح سے متحرک رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔سوہنا لاہور مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور سمیت تمام آلائیڈ محکمے متحرک ہے اور پیر سے شروع ہونے والی ہفتہ سوہنا لاہور کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو اٹھایا جارہا ہے۔

اس ضمن میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے آج صبح کلب چوک کا دورہ کیا اور وہاں پر ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ستھرائی کی کارکردگی، ایم سی ایل کی کپ سٹون اور فٹ پاتھ پر رنگ اور لین مارکنگ کے کام کو چیک کیا۔ جبکہ پی ایچ اے کے اہلکار کلب چوک میں پودوں کی درستگی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کلب چوک میں لیسکو کی لٹکتی ہوئی تاروں کو مناسب انداز میں کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ پیر سے سوہنا لاہور مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اور لاہور کی خوبصورتی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر رکھا جائے گا۔

%d bloggers like this: