وزیر اعلی پنجاب کو بات کرنی نہیں آتی کام تو بہت دور کی بات ہے ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب کو بات کرنی نہیں آتی کام تو بہت دور کی بات ہے ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب کو بات کرنی نہیں آتی کام تو بہت دور کی بات ہے ، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک پنجاب کا بھی آج کل وزیر اعلی ہے جس کے چہرے سے معصومیت جھلکتی ہے۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کو بات تو ٹھیک سے کرنی نہیں آتی کام کرنا تو بہت دور کی بات ہے، جب وہ بات کرتے ہیں تو ان کے چہرے پر معصومیت نظر آتی ہے اور میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ بہت ہی معصوم ہیں، لیکن کام کرنا نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ اوپر سے لے کر نیچے تک جتنا بھی جعلی ہے اور سلیکٹیڈ ٹولہ ہے ان میں سے کسی کو کام کرنا نہیں آتا کتنے آرام سے کہہ دیتے ہو کہ ہاں مہنگائی کا مسئلہ ہے آپ کو شرم آنی چاہیے ایسی بات کرتے ہوئے، مہنگائی نے ملکوں کے ملک اجاڑ دیے ہیں اور آپ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو نہیں گھبراتے کیونکہ آپ کا گھر اور کچن دوسرے لوگ چلاتے ہیں لیکن عام عوام نے محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کو بھی پالنا ہے، آپ لوگوں کو ان کی دکھ اور تکالیف کا احساس تک نہیں ہے۔

The post وزیر اعلی پنجاب کو بات کرنی نہیں آتی کام تو بہت دور کی بات ہے ، مریم نواز appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: