وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی خصوصی دلچسپی پر پاسپورٹ فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گذشتہ روز پاسپورٹ فیس کی کمی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‏تھا کہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔

جس پر وفاقی حکومت نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی خصوصی دلچسپی پر پاسپورٹ فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیااور پاسپورٹ فیسوں میں کمی کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دس سالہ مدت پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 7500نارمل فیس 4500کر دی گئی ہے جبکہ پانچ سالہ نارمل فیس 3000 ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5000 ہو گی۔

The post وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: