وفاقی دارالحکومت میں دن رات ڈاکو راج: ڈاکوں کی واردات کے دوران دو افراد قتل ایک زخمی

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے  تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں مسلح موٹر سائیکل سواروں  نے ٹرک ڈرائیورز کو لوٹنے کی کوشش میں فائرنگ کی جس سے دو ٹرک ڈرائیورز موقع پر جان بحق ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جے پی روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے رات کو دو ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی مگر ٹرک ڈرائیور نہ رکے جس پر ڈاکوؤں نے فائرکھول دیا جس سے دو ٹرک ڈرائیورز موقع پر جان بحق ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مصروف ترین مارکیٹ میں ایک زرگر کی دوکان پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ مزاحمت پر ایک شہری زخمی کر دیا گیا۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

%d bloggers like this: