وفاقی دارالحکومت میں 3 غیرملکی خواتین سیاح ہراساں، ملزمان گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی سیاح ہراساں، ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں ہائیکنگ کے لیے جانے والی تین غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کیا گیا، واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،تیسرے کی تلاش جاری ہے، واقعہ اسلام آباد کے مضافاتی پہاڑی علاقے میں پیش آیا، تین غیر ملکی لڑکیاں چہل قدمی اور ہائیکنگ کر رہی تھیں کہ انہیں لڑکوں نے ہراساں کیا۔

شام پانچ بجکر 32 منٹ پر ٹوئٹر پر یہ خبر سامنے آئی اور آدھے گھنٹے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ ’تین غیر ملکی لڑکیاں سنیاڑی جنگل میں گئیں اور راستہ بھول گئیں۔ تین افراد نے لڑکیوں کو ہراساں کیا، مزاحمت پر تینوں افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جنگل سے لڑکیوں کو بحفاظت تلاش کرلیا اور کہا کہ پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

رات نو بجے ڈی آئی جی نے اس پولیس آپریشن کو لیڈ کرنے والی اے ایس پی عائشہ گل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا ’ویل ڈن عائشہ‘ اور ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی کہ مبینہ طور پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے دو لڑکے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

اے ایس پی عائشہ نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ چار غیر ملکی لڑکیاں پی اے ایف کے پاس ہائیکنگ روٹ ٹریل 6 پر صبح آٹھ بجے گئیں اور سنیاڑی گاؤں کے پاس انھوں نے گاڑیاں پارک کیں، دو گھنٹوں کی ہائیک کے بعد چار میں سے ایک لڑکی واپس نیچے آگئی کیونکہ اس کی طبیعت خراب ہو رہی تھی،باقی تینوں لڑکیاں مزید آگے بڑھ گئیں۔ سندوری گاؤں میں تین لڑکوں نے ان کا پیچھا شروع کیا،ان کو چھیڑا اس پر ان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،یک لڑکی اس گاؤں کی جانب بھاگ گئی اور باقی دو کی لڑکوں کے ساتھ ہاتھا پائی جاری رہی،اؤں چونکہ ساتھ ہی تھا اس لیے گاؤں کے لوگ بھی فوراً وہاں پر آ گئے۔ وہ دونوں لڑکیاں مزید آگے کی جانب بھاگ گئیں تھیں۔

اے ایس پی عائشہ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں بالکل ٹھیک تھیں،نارمل تھیں۔ انھیں ہاتھا پائی کے دوران بھی کوئی چوٹ نہیں آئی نہ ہی وہ زخمی ہوئیں،ینوں خواتین اپنی رہائش گاہ پر چلی گئی ہیں اور انھیں ان کی جانب سے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

The post وفاقی دارالحکومت میں 3 غیرملکی خواتین سیاح ہراساں، ملزمان گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: