وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ! نیب اور امریکی خفیہ ادارے FBI میں معاہدے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ کی جانب سے قومی احتساب بیورو اور امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے اطلاعات آرہی تھی کہ نیب کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایف بی آئی سے معاہدہ کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔



تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری دی گئی ، اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے مابین معلومات کا تبادلہ ہو سکے گا، یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی شیری مزادی کی جانب سے کی گئی تھی تا ہم کابینہ کی جانب سے اس معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔







%d bloggers like this: