ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ۔۔۔میدان کرکٹ سے اہم خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو کرونا قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے کھانا کھانے کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرڈالی ۔ نیوزی لینڈ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم سے پریکٹس کی سہولت واپس لے لی گئی ہے کیوں کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھانا کھاتے ہوئے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ۔کیوی ہیلتھ منسٹری کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو اب ایک بار پھر آئیسولیشن میں جانا ہوگا جہاں ان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے جن کے منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں دوبارہ پریکٹس کی اجازت ملے گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 27 نومبر کو آکلینڈ میں شیڈول ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 29 نومبر جب کہ آخری میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا لیکن فی الحال اس سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز مارلن سیمیولز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ 2012ء اور 2016ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ تھے









%d bloggers like this: