وینا ملک اور انکے سابق شوہر آمنے سامنے ، وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

اداکارہ و میزبان وینا ملک پر ان کے سابق شوہر نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی، جس پر وینا ملک بھی چپ نہ رہیں تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے بھرپور جواب دیئے، وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے،اداکارہ نے 2017 میں اسد خٹک سے طلاق لی، انہوں نے طلاق نامہ بھی شیئر کیا۔

اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں بچوں کی سرپرستی کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کی

،وینا ملک نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ دبئی میں بھی قانون اور شریعت کی رو سے سرپرستی ماں یعنی انہی کے پاس ہے،میرے بچے میری تحویل میں ہیں اسد خٹک سستی شہرت کیلئے الزامات لگا رہے ہیں۔

وینا ملک کے سابق شوہر نے اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے،جمعرات کو اسد خٹک نے تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہت سوچا

لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،

اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا اور نہ بات کرنے دی۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا پڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان اسمگل کر دیئے گئے،

میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں،وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئیں، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا، دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے،پاکستانی حکومت کہاں ہے۔

اسد خٹک نے الزام لگایا کہ ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی، مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا،میرا کیرئیر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی گئی۔ لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے،بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی،بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے،میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں۔

اسد خٹک نے دبئی عدالت کے احکامات اور بچوں کی شناختی دستاویزات بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں،
دونوں نے دبئی کی عدالت میں دسمبر2013میں شادی کی تھی۔

The post وینا ملک اور انکے سابق شوہر آمنے سامنے ، وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: