ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر حملہ شرمناک ہے،میلانیا اپنے شوہر کیخلاف بول اٹھیں؟

امریکی پارلیمنٹ پر حملے کی امریکا سمیت دنیا بھر کی جانب سے تنقید کی گئی، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہیلی کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی، تاہم حملے کی بالاخر میلانیا ٹرمپ نے مذمت کردی، اوراپنے شوہر کیخلاف بول اٹھیں۔۔

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کیپیٹل ہِل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر طویل خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ایک حالیہ بلاگ لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر حملہ شرمناک عمل ہے جس سے میرا دل بھی دکھی ہوا ہے،

امریکا میں گزشتہ ہفتے جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی شرمناک تھا، مجھ پر گمراہ کن الزامات بھی لگائے گئے جنہوں نے مجھے رنجیدہ کیا،ہماری قوم کو معاشرتی تہذیب کو جِلا بخشنی چاہئے اور اس متعلق غلطیوں سے گریز کیا جانا چاہیے،میں کیپیٹل ہِل حملے کی مذمت کرتی ہوں کیونکہ تشدد، ہنگامہ آرائی کبھی بھی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

میلانیا ٹرمپ نے اپنے بلاگ میں صدر کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اُن پر کسے گئے نازیبا تبصرے اور غلط زبان استعمال کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتونِ اول ہونے کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں ان لاکھوں امریکیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں

جنہوں نے پچھلے چار سالوں میں میرے شوہر اور میری حمایت کی، میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ مجھے ایسے پلیٹ فارم پر عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا،یہ وقت صرف اور صرف ہمارے ملک اور اس کے شہریوں کی صحتیابی کیلئے ضروری ہے، اسے ذاتی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کی شکست کے بعد سے منظر نامے سے غائب تھیں، انہوں نے آخری بار دو جنوری کو ٹویٹ کیا اور کرسمس کے بعد سے وہ انسٹاگرام میں بھی لاگ ان نہیں ہوئیں،خاتون اوّل نے صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے خود ساختہ فتح کے جشن میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور اسی جشن کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔

ٹرمپ کا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد میلانیا کی طلاق لینے کی خبروں پر امریکی صدر کے حامیوں نے شدید تنقید کی تھی جب کہ نئے سال پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس پہنچنے اور حامیوں سے ملے بغیر اندر چلے جانے پر بھی شدید اعتراض کیا گیا تھا۔

The post ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر حملہ شرمناک ہے،میلانیا اپنے شوہر کیخلاف بول اٹھیں؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: