ٹرمپ ہار ماننے کو تیار نہیں، انتظامیہ معلومات دینے کو تیار نہیں،جو بائیڈن

ٹرمپ ہار ماننے کو تیار نہیں، انتظامیہ معلومات دینے کو تیار نہیں، نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدارتی انتخابات 2020 کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن ٹرمپ انتظامیہ کے رویے پر نالاں ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو ان کے مخالف ٹرمپ ہیں جو کہ ابھی تک ہار کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں تو دوسری طرف ان کی انتظامیہ ہے جو ابھی تک ان سے معلومات بھی شیئر نہیں کر رہی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ قانون کے مطابق جو بظاہر جیتے اسے حکومتی ڈیٹا تک رسائی ملنی چاہیے، ٹرمپ انتظامیہ کا ہار نہ ماننا کورونا کے خلاف اقدام کو تاخیر کا شکار بناسکتا ہے۔

انہوں نے کہا سرکاری ڈیٹا اور اعدادو شمار کے حوالے سے ان کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے، حتیٰ کہ ان کو کورونا ویکسین سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا جا رہا۔

میڈیا کی تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق نئی ویکسین وبائی مرض کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی فائزر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین کے مؤثر پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

The post ٹرمپ ہار ماننے کو تیار نہیں، انتظامیہ معلومات دینے کو تیار نہیں،جو بائیڈن appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: