ٹوئٹر نے ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکائونٹس معطل کر دیئے یہ اکائونٹس کن کے نام پر بنائے گئے تھے؟اہم انکشاف

نیویارک (این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاونٹس معطل کر دیئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے حامی جعلی اکاونٹس افریقن امریکیوں کے نام پر بنائے گئے تھے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھاکہ ان جعلی اکاونٹس سے کیئے گئے ٹوئٹس کو ہزاروں بار پسنداور شیئر کیا گیا۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر جعلی حامی اکاونٹس کے چند دنوں میں ہزاروں فالورز ہو گئے تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں اس سرگرمی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ٹوئٹر انتظامیہ کا یہ

بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے حامی اکاونٹس میں قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی تو کارروائی کریں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: