ٹک ٹاک سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانیوالی ایپ بن گئی

بیجنگ : معروف چینی ایپ ٹک ٹاک مسلسل چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ بن گئی۔امریکا اور بھارت میں پابندیوں کے باوجود بھی چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اضافہ رک نہ سکا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنے والے کمپنی سینسر ٹاور کی حالیہ رپورٹ میں کہاکہ ٹک ٹاک رواں سال مئی میں دنیا کی سب سے زیا دہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بننے کے بعد اب لگاتار چھٹی مرتبہ بھی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ ٹک ٹاک کو اکتوبر 2020 میں 66 ملین صارفین نے ڈاون لوڈ کیا جو اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 9.5 فیصد اضافہ ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں اکتوبر 2020 میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر واٹس ایپ ہے جسے 57 ملین صارفین نے ڈاون لوڈ کیا جب کہ ایپس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر فیس بک، چوتھے پر انسٹاگرام اور پانچویں نمبر پر ویڈیو کانفرنس کالنگ ایپ زوم ہے۔

%d bloggers like this: