ٹھیلے پر مچھلی فروخت کرنے والے نوجوان نے اپنا  کاروبار ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرواکر مثال قائم کردی

کراچی( آن لائن) ٹھیلے پر مچھلی فروخت کرنے والے نوجوان نے اپنا کاروبار ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرواکر وطن سے محبت کی اعلی مثال قائم کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے نوجوان نے چھوٹا کاروبار فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں رجسٹرڈ کرکے وزیراعظم عمران خان کے
وڑن کو بڑھایا ہے۔شاہد عرف سی فوڈ بابو نے اپنے کاروبار کو باقاعدہ طور پر ایف بی آر سے رجسٹرڈ کروایا ہے بلکہ اس کا این ٹی این نمبر بھی شاہد کے پاس اور ان کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جائے گا۔ٹھیلے پر سی فوڈز فروخت کرنے والے نوجوان نے اپنا کاروبار ایف

بی آر میں رجسٹرڈ کروایا تاکہ اس کے چھوٹے سے کاروبار سے حکومت کو بھی فائدہ ہو اور ملک کی معیشت میں اس کا حصہ شامل ہو۔شاہد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر سے رجسٹرڈ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ ملکی خزانے کو فائدہ پہنچے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: