ٹیکسٹائل سیکٹر کی 30 سال بعد بحالی پر وزیراعظم عمران خان خوش

وزیراعظم عمران خان نے کئی دہائیوں بعد مکمل طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو اپنے جذبات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ "ماشااللہ کورونا وبا کے باوجود ہمارا ملک درست میں آگے بڑھ رہا ہے”۔

ٹیکسٹائل سیکٹر ہی کی بحالی پر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سب سےبڑی ٹیکسٹائل کی صنعت کو 30 سال میں تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیاگیا، کپتان نےصنعت ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا اور 2 سال قبل اصلاحاتی پیکیج دیا، جس کے بعد اب ٹیکسٹائل کی صنعت 100 فیصد استعداد کار پر فعال ہے۔

اسی حوالے سے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے بھی کہا کہ 30 سال بعد پہلی بار ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بحال ہوگئی، ملک میں 50 ہزار بند پاور لومز چل پڑی ہیں، حکومتی اقدامات سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دنیا بھر سے آرڈر مل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی وی چینلز پر خبر تھی کہ فیصل آباد میں 1990 کے بعد پہلی بار ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے، 50 ہزار بند پاور لومز چل پڑیں ہیں جبکہ مزید 30 ہزار نئی لومز لگنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پاکستان میں ایکسپورٹرز کو بڑی تعداد میں غیر ملکی آرڈرز مل رہے ہیں جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی یقینی ہوگئی ہے۔

50 ہزار پاورلومز کے چلنے کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے ان 2 لاکھ مزدوروں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔

The post ٹیکسٹائل سیکٹر کی 30 سال بعد بحالی پر وزیراعظم عمران خان خوش appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: