ٹی وی چینلز پر ٹی آر پی کیلئے اگر کچرا بِک رہاہے تو چل رہا ہے، سونیا حسین

ٹی وی چینلز پر ٹی آر پی کیلئے اگر کچرا بِک رہاہے تو چل رہا ہے، چینلز ٹی آر اور ریٹنگ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ سونیا حسین

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونیا حسین کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کل پاکستانی ٹی وی چینلز ریٹنگ اور ٹی آر پی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور پاکستانی ٹی وی چینلز پر ریٹنگ اور ٹی آر پی کیلئے کچرا بیچا جا رہا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین کا غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے ’’سراب‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس ڈرامہ سیریل میں دماغی طور پر بیمار عورت کا کردار ادا کر رہی ہوں، کیونکہ ہمارے معاشرے میں کھل کر عورتوں کی دماغی بیماریوں کے بارے میں بات نہیں کی جاتیں اور ان کا علاج کروانے کی بجائے ان کو چھپا لیا جاتا ہے، جو ایک صحت مند معاشرے کےلئے غلط چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ یہ ایک ایسا پراجیکٹ کے لیے جسے ٹی آر پی کے لیے نہیں بلکہ لوگوں میں آگہی پھیلانے کے لیے بنایا جارہا ہے، جس کے ذریعے عورتوں میں پائی جانے والی دماغی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی ملے گی، جو بہت اچھا اقدام ہے۔

اداکارہ سونیا حسین کا پاکستانی ٹی وی چینلز پر چلنے والے موجودہ دور کے ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے سوچنے کا زاویہ مختصر ہوکر صرف ٹی آر پی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے کہ جو دکھ رہا ہے وہ بک رہا ہے اور اگر کچرا بھی بک رہا ہے جبکہ ہم نے اس بات کا تجزیہ کرنا ہی چھوڑدیا ہے کہ دراصل ہمیں لوگوں کو ڈراموں کے ذریعے کیا چیز دکھانی چاہیے اور کیا نہیں۔

The post ٹی وی چینلز پر ٹی آر پی کیلئے اگر کچرا بِک رہاہے تو چل رہا ہے، سونیا حسین appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: