پارٹی ہو رہی ہے، کے ٹرینڈ پر حسن علی کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اینٹری،ویڈیو وائرل

پارٹی ہو رہی ہے، کے ٹرینڈ میں حسن علی کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اینٹری،ویڈیو وائرل

پارٹی ہو رہی ہے، کے ٹرینڈ میں حسن علی کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اینٹری،ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا کے مشہور ترین ٹرینڈ "پارٹی ہورہی ہے” نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم بھی جشن مناتے ہوئے اس ٹرینڈ کا حصہ بن گئی ہے۔

سیریز جیتنے کے بعد جب قومی کرکٹ ٹیم نے جشن منانا شروع کیا ایسے میں فاسٹ باؤلر حسن علی نے اس ٹرینڈ کے تحت ویڈیو بناڈالی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں حسن علی نےپہلے خود کو دکھایا اور اس ٹرینڈ کی مؤجد لڑکی کے انداز میں کہا یہ میں ہوں ، پھر کیمرہ چیمپئنز کے بینر کے پیچھے کھڑی ٹیم کی جانب گھماتے ہوئے کہا کہ یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کی پارٹی کررہے ہیں۔

ٹویٹر پر "پارٹی ہورہی ہے” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، کرکٹ ٹیم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے سوشل میڈیا پر نظر آنے والے ایک ویڈیو نے سارے ٹرینڈز کو پیچھےچھوڑ کر دھوم مچادی تھی۔

اس ویڈیو میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر پر دوستوں کے ہمراہ جانے والی ایک نوجوان لڑکی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے خاص انگریزی لہجے میں بتاتی ہیں کہ "یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاری (پارٹی) ہو رہی ہے۔

اس لڑکی کامنفرد اندازدیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔اس ویڈیو پر بھارتی میوزک پروڈیوسر یاش راج مکھاٹے نے بھی ایک ریپ سانگ تخلیق کر دیا ہے جو کہ بہت زیادہ مشہور ہو چکا ہے۔

The post پارٹی ہو رہی ہے، کے ٹرینڈ پر حسن علی کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اینٹری،ویڈیو وائرل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: