پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک، ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 4پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی جس کے بعد ڈالر


کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔رواں سال اگست کے آخری ہفتے سے لیکر ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس عرصےکے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تقریبا ساڑھے چار روپے سستا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرا ررہا۔ 100 انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 621 پوائنٹس پر آگیا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 113 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔







%d bloggers like this: