پاکستانی سوشل میڈیا ٹرولز کا شکار ارطغرل کی اداکارہ’ہند سوباسی’ ناخوش

سوشل میڈیا ٹرولز کا شکار ارطغرل کی اداکارہ'ہند سوباسی' ناخوش

سوشل میڈیا ٹرولز کا شکار ارطغرل کی اداکارہ'ہند سوباسی' ناخوش

مشہور ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل میں ‘آئیکز’ کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ہند سوباسی اپنی نجی زندگی پر پاکستانی فینز کی جانب سے سوشل میڈیا تنقید سے شدید ناخوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہند سوباسی کی ایک تصویر کو لے کر پاکستانی صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، سوشل میڈیا صارفین ہند سوباسی کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

آئیکون کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران ہند سوباسی سے سوال کیا گیا کہ نجی زندگی کی ایک تصویر پر پاکستانی صارفین کی تنقید نے انہیں پریشان تو کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ، میں جانتی ہوں کہ مداح اداکاروں کو کرداروں کے روپ میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، ارطغرل میں آئیکز کا کردار کرنے کا مطلب یہ نہیں میں اپنی زندگی میں آئیکز ہی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہند سوباسی ہوں، میں مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی پر خوش ہوں،مگر میں اپنی نجی زندگی سے متعلق منفی تبصروں اور تنقید سے ناخوش بھی ہوں۔

ترک اداکارہ نے پاکستان سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی ثقافت سے متعلق متجسس ہوں، اس ملک کا دورہ کرنا میرے لیے خوشگوار ہوگا، انہوں نے ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل کے ایک دوسرے ملک میں پسندیدگی کو بھی سراہا ہے۔

View this post on Instagram

💫 #shootingday

A post shared by Hande Subaşı (@handesubasicom) on Oct 27, 2020 at 10:55am PDT

The post پاکستانی سوشل میڈیا ٹرولز کا شکار ارطغرل کی اداکارہ’ہند سوباسی’ ناخوش appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: