پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ واشنگٹن کے وزیر صحت مقرر

پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو امریکی ریاست واشنگٹن کا وزیرصحت مقرر کردیا گیا ہے،ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو ریاست کا نیا وزیر صحت مقرر کیا،ڈاکٹر عمیر شاہ اکیس دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے،

ڈاکٹر شاہ دوہزار تیرہ سے ہیریس کاؤنٹی میں پبلک ہیلتھ کے شعبے کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں، وہ کووڈ نائنٹین سے قبل ایچ ون این ون انفلوئنزا،ایبولا اور زیکا جیسی خطرناک بیماریوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔

ریاست واشنگٹن کے گورنر انسلی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عمیر شاہ کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ کورونا سے بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے دو ہزاراموات اورایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے،کورونا وائرس کے خلاف کام کی قیادت بھی کریں گے۔

امریکا میں مجموعی اموات دو لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد اور کیسز ایک کروڑ بیس لاکھ ستر ہزار سے تجازو کرگئے

The post پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ واشنگٹن کے وزیر صحت مقرر appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: