پاکستان میں خودکش حملے کروانے والا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

پاکستان میں خودکش حملے کروانے والا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

پاکستان میں خودکش حملے کروانے والا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں خود کش حملہ کروانے والا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں دہشت گردوں کی آپسی لڑائی کے دوران مارا گیا ہے، دہشتگرد نورگل پاکستان میں متعدد بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں کالعدم تنظیموں کے درمیان ہونے والی آپسی لڑائی کے دوران ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا جو حملہ کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور  گاڑی میں سوار نور گل ، نائب امیرحاجی رشیدعرف ماماہلاک اور کمانڈر وحید گل زخمی ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے مزید بتانا تھا کہ بم حملے میں ہلاک ہونے والا نور گل کالعدم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ تھا، جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کو فنڈنگ کیا کرتا تھا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا نورگل پاکستان میں متعدد دہشت گردی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، نور گل اسلام آباد ہائیکورٹ خودکش حملے اور شاہ نورانی کے مزار پر بھی ہونے والے خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس کی ملکی خفیہ اداروں کو تلاش تھی۔

The post پاکستان میں خودکش حملے کروانے والا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.