پاکستان میں فضائی صورتحال خراب، لاہور کی فضا سب سے آلودہ

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور کی فضا دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ جبکہ کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 505 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورتحال تشویش ناک حد تک جا پہنچی ہے۔

صنعتی شہر فیصل آباد میں آلودہ ذرات کی تعداد لاہور سے بھی زیادہ 558 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ چکی ہے۔

کراچی بھی دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کی ہوا 372 پی ایم کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین نے ان حالات میں شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی ہے۔

The post پاکستان میں فضائی صورتحال خراب، لاہور کی فضا سب سے آلودہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: