پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیس سامنے آ گئے 


اسلام آباد ،کراچی:پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیس سامنے آنے کی تصدیق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ 22 سالہ یحیی جعفری نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور وہ بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 22 سالہ یحیی جعفری میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔اسے اہلخانہ سمیت نجی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔جہاں آئسولئشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یحیی جعفری کے ساتھ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے دو مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، دونوں مریضوں کا احتیاط حفاظتی اقدامات کے ساتھ مکمل علاج جاری ہے، پریشانی کی کوئی بات نہیں دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


%d bloggers like this: