پاکستان میں کس کمپنی کی کون سی نئی گاڑی مارکیٹ میں آنے والی ہے؟

پاکستان میں گاڑیوں کے نئے ماڈلز کی بھرمار،کس کمپنی کی کون سی گاڑی مارکیٹ میں آنے والی ہے؟

حکومت پاکستان نے آٹو ڈیویلپمنٹ پالیسی 2020 کے تحت گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کو بہت سہولیات دی تھیں۔ ان مراعات میں پانچ سال کے لیے ٹیکس میں کمی بھی شامل تھی۔ تاہم اس کی مدت جون 2021 میں ختم ہو جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں اس تاریخ سے پہلے زیادہ سے زیادہ گاڑیاں تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پاکستانی مارکیٹ میں گاڑیوں کے نئے ماڈلز کے علاوہ نئی کمپنیاں بھی قدم رکھ رہی ہیں۔ آج ہم بات کریں گے کہ گاڑیوں کے کون سے نئے ماڈلز اس سال متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

ٹویوٹا کی فارچون گاڑی کے مقابلے میں لکی موٹرز Kia Sorentoماڈل سامنے لا رہی ہے۔ یہ ماڈل 19 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ Seven Seaters SUV ہو گی جو تین اقسام اور سات رنگوں میں آ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی اس سال جون میں بھی serato نام کا ماڈل متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اسی طرح پاک سوزوکی لمیٹڈ ویگن آر، کلٹس اور آلٹو کے نئے ماڈل سامنے لا رہی ہے۔

وہ اس سال کرولا کو نئی شکل میں لا رہی ہے اس کے علاوہ Yaris ماڈل بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ہنڈا اٹلس معروف ماڈل سٹی کو مختلف انداز میں پیش کرنے جا رہی ہے۔

نئی کمپنیوں کی بات کی جائے تو چین کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی سائیک موٹرز کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جون 2020 میں ای سی سی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دی جس کے بعد بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی آمد کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا تھا کہmorris garages یعنی ایم جی موٹر2021 سے پاکستان میں مزید دو گاڑیاں لانچ کرنے جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایم جی موٹر کو پاکستان میں گاڑیاں مینوفیکچر کرنے کے لیے گرین فیلڈ کا سٹیٹس دے دیا گیا ہے۔

اس سٹیٹس کا مطلب ہے کہ اب کمپنی اپنا اسمبلی پلانٹ پاکستان میں لگا سکے گی اور گاڑیاں تیار کر سکے گی۔

ایک اندازے کے مطابق 2021 کے دوران گاڑیوں کی فروخت 2 لاکھ تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔
2018 میں ملک میں اٹھہتر ہزار گاڑیاں درآمد کی گئیں مگر نئی پالیسی کی وجہ سے 2020 میں ان کی تعداد 10 ہزار تک رہ گئی۔

The post پاکستان میں کس کمپنی کی کون سی نئی گاڑی مارکیٹ میں آنے والی ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: