پاکستان نے پھیپڑوں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس تیار کر لی

پاکستان نے پھیپڑوں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس تیار کر لی

پاکستان نے پھیپڑوں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس تیار کر لی

پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی، پھیپھڑوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والی ڈیوائس تیار کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان نے پھیپھڑوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی جدید میڈیکل ڈیوائس تیار کرلی ہے، یہ میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے بھی کم وقت میں نتائج دیتی ہے۔

پھیپھڑوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کووریڈ نامی میڈیکل ڈیوائس کے استعمال کی ڈریپ نے اجازت دے دی ہے، کووریڈ نامی میڈیکل ڈیوائس کی رجسٹریشن کی تصدیق سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کی جانب سی کر دی گئی ہے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پھیپھڑوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کرنے والی ڈیوائس کا نام کووریڈ ریپڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹیکشن ہے جسے ڈریپ نے ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے۔ اب اس میڈیکل ڈیوائس کو کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے پھیپھڑے میں کرونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ کووریڈ ریپڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹیکشن میڈیکل ڈیوائس کو مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے، یہ ڈیوائس سی ٹی اسکین اور ایکسرےکی ریڈنگ سمیت پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی، اس ڈیوائس سے پھیپڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی اور کورونا کےعلاج میں نمایاں مدد بھی ملے گی۔

سی ای اوڈریپ ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ یہ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے لیکن پاکستان یہ ٹیکنالوجی دنیا کو فراہم کرے گا ، یہ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی جانب سے دن رات کی محنت سے تیار کی گئی ہے جو بہت جلد پورے ملک میں دستیاب ہو گی۔

The post پاکستان نے پھیپڑوں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس تیار کر لی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: