پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کا جدید نظام رکھنے والا ملک بن گیا،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کا جدید نظام رکھنے والا ملک بن گیا،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

پاکستان اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے جدید نظام "راست” متعارف کروایا ہےجس پر ورلڈ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اس نظام کو متعارف کرواکر پاکستان بھی جدید نظام رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

ناجی بن حسائن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نظام "راست” ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق حکمت عملی میں ایک ہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس ہدف کو حاصل کرنے کرنے میں عالمی بینک بھی پاکستان میں شراکت دار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی اہم قدم ہے اس کی بدولت پاکستان میں عوام کو آسان، فوری اور محفوظ طریقہ کار سے ادائیگیاں کرنے میں مدد ملے گی۔

اس نظام سے ملک کے مالیاتی نظام میں خواتین کی شمولیت میں بھی اضافہ ہوگا،کیونکہ یہ نظام حکومت کےاحساس پروگرام سمیت تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

The post پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کا جدید نظام رکھنے والا ملک بن گیا،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: