پاکستان کی فیٹف کے تمام 27 نکات پر نمایاں پیش رفت،گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار

پاکستان کی فیٹف کے تمام 27 نکات پر نمایاں پیش رفت، رواں ماہ گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار

پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے نکات پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے فیٹف کے تمام 27نکات پر واضح پیش رفت کر لی ہے، جس کے بعد پاکستان کی رواں ماہ گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے تمام 27 نکات پر واضح پیش رفت سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے ایف اے ٹی ایف کو بھجوا دی گئی ہے، جس کا ایف اے ٹی ایف کے 22 فروری سے 24 فروری تک جاری رہنے والے ورچوئل پلینری اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا اور پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے،ان شعبوں میں پاکستان نے قانون سازی مکمل کر لی ہے جبکہ دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ جون 2018 میں پاکستان کو فیٹف نے اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا تھا اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے اکتوبر 2019 تک کا وقت دیا تھا، جس میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید توسیع کر دی گئی تھی۔

The post پاکستان کی فیٹف کے تمام 27 نکات پر نمایاں پیش رفت،گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: