پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اچانک بڑی کمی، کل کتنے غیر ملکی ذخائر موجود ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

کراچی(این این آئی)پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 جون کے بعد پہلی مرتبہ 12 بلین ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر 26 جون کے بعد پہلی بار 12 بلین ڈالر سے نیچے آگئے جس کی وجہ 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 507 ملین
ڈالر کی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی نہ کرنا ہے۔رواں ماہ 9 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیرملکی ذخائر 11.8 بلین ڈالر رہے۔دریں اثنا، پاکستان میں تجارتی بینکوں کے پاس موجود غیرملکی ذخائر 7.22 بلین ڈالر ہیں جبکہ پاکستان میں کل غیر ملکی

ذخائر اب 19 ارب ڈالر سے کم ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: