پاکستان کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال کی تعمیر شروع۔۔۔وزیراعظم نے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکاآغازدیکھ کراچھالگا، طب و علاج



اجلاس میں کوروناکی دوسری لہر، معیشت پر اثرات اور غریب طبقے کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے کفالت پروگرام کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری ، ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، شروعات میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈنگ میں مشکلات تھیں، ایک اینٹ خریدنے سے اسپتال شروع کیا آج تیسرا بننے جا رہا ہے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا نظام صوبوں کے گورنرز دیکھیں گے،وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کی ذمہ داری گورنرز پر ہوگی، شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 27لاکھ شکایات حل ہوگئیں جو کل شکایات کا94 فیصد ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا نظام صوبوں کے گورنرز دیکھیں گے۔ وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کی ذمہ داری گورنرز کو دے دی گئی۔گورنرز کے دفاترز کے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کیا جائے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معیشت سے متعلق اجلاس ہوا۔







%d bloggers like this: