پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ، ایک جوان شہید، 3 زخمی

پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ۔۔ ایک جوان شہید۔۔ 3 زخمی

تربت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کا ایک ایک جوان جام شہادت نوش کرگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت سے 35 کلومیٹر دور جھکی چوکی کے قریب فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دہشتگردوں نےجھکی چیک پوسٹ پر سیکیوریٹی پٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے۔

گزشتہ کئی روز سے دہشتگردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں 22 جوان شہید ہوچکے ہیں۔جن میں سے بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا۔

دو روز قبل دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں رزمک کے قریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

اسی روز بلوچستان کے علاقہ اوڑماڑہ میں بھی دہشتگرد حملے میں ایف سی کے 14 جوان شہید ہوگئے جو او جی ڈی سی ایل اہلکاروں کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

The post پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ، ایک جوان شہید، 3 زخمی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: