پتہ چلا کہ میری بیٹی سہانا کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو اس کا منہ توڑ دوں گا، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کے ہمراہ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی میزبان کے سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔

کرن جوہر نے سوال پوچھا آپ کے خیال میں عالیہ بھٹ کو کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیے؟ جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا ’’ ہر ایک نوجوان کے ساتھ، کیوں کہ میں جس سے بھی ملتا ہوں تو مجھے یہی سننے کو ملتا ہے کہ عالیہ آج کل اس کو ڈیٹ کررہی ہیں‘‘ لیکن مجھے کبھی ان سے پوچھنے کا اتفاق نہیں ہوا حالانکہ عالیہ میرے لیے بچوں کی طرح ہے۔

میزبان کرن جوہر نے کہا کیا آپ ان سے اب پوچھنا چاہیے گے کیوں کہ وہ آپ کے ساتھ ہی بیٹھی ہیں۔ شاہ رخ نے جواب دیا کہ نہیں کیوں کہ اگر ان کے 3، 4 بوائے فرینڈ ہوئے تو مجھے مایوسی ہوگی۔ اس دوران عالیہ بھٹ نے کہا نہیں ایسا نہیں ہے، میرے 4 بوائے فرینڈ رہے ہیں لیکن اس وقت صرف ایک ہی ہے۔

شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ نہیں میرا یہ مطلب نہیں تھا کہ ایک ساتھ 4 بوائے فرینڈ لیکن اتنی سی عمر میں 4 بوائے فرینڈ رکھنا بھی میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جس پر میزبان نے سوال پوچھا اگر آپ کو پتہ چلا کہ آپ کی بیٹی کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو آپ کیا کریں گے؟

شاہ رخ خان نے جواب دیا اگر پتہ چلا تو میں اس کا منہ توڑ دوں گا۔ جس پر میزبان نے فوراً کہا ہاں مجھے پتہ ہے آپ نے بیٹی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ جس پر کنگ خان نے جواب دیا کہ میں نے نظر نہیں رکھی بس مجھے معاشرے کا پتہ ہے تو میں اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں۔

The post پتہ چلا کہ میری بیٹی سہانا کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو اس کا منہ توڑ دوں گا، شاہ رخ خان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.