پروپیگنڈا ایکسپوز ہونے پر مبشرزیدی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

صحافی مبشرزیدی کا پروپیگنڈا بے نقاب۔۔ جن اشتہارات کو حکومتی اشتہارات کہتے رہے وہ گوجرانوالہ کے مقامی تاجروں کا اشتہار نکلا۔۔۔ غلط بیانی ایکسپوز ہونے پر مبشر زیدی ٹویٹ ڈیلیٹ کرگئے

جہاں ایک طرف اپوزیشن حکومت گرانے، پنجاب حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف عمل ہے وہی اپوزیشن جماعتوں کی کچھ حامی صحافی بھی حقائق سے ہٹ کر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈان کے معروف صحافی اور کالم نگار مبشر زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ٹویٹ کی شکل میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے اخبارات میں ہفتے کے روز شائع ہونے والے اشتہارات کو پنجاب حکومت اور وزیراعظم کی جانب سے ذاتی تشہیر قرار دیا۔

یہ اشتہار ات سپرایشیا گروپ اور گوجرانوالہ کے کچھ کاروباری حضرات نے چھپوائے ہیں تھے۔ سپرایشیاء کا مالک علی اشرف مغل ہے جس نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2013 اور 2018 کا الیکشن لڑا تھا۔ جب سوشل میڈیا صارفین نے مبشرزیدی کی غلط بیانی ایکسپوز کی تو انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

ہفتے کے روز اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات اصل میں الیکٹرانکس کی پرائیویٹ کمپنی سوپر ایشیا، کنگز مال گجرانوالہ اور گارڈن ٹاؤن گوجرانوالہ کی انتظامیہ کی جانب سے عوام دوست منصوبوں کی فراہمی پر پنجاب حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے شائع کروائے گئے تھے۔

تاہم صحافی مبشر زیدی نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مذکورہ اشتہارات کو کروپ (crop) کرتے ہوئے اشتہارات کو عوام کو گمراہ کرنے اور حکومت مخالف منفی پروپیگنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا، تاکہ عوام میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی جا سکے۔

The post پروپیگنڈا ایکسپوز ہونے پر مبشرزیدی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: