پسند کی شادی کا خوفناک انجام! شوہر نے شادی کے ٹھیک 10 دِن بعد نئی نویلی دُلہن کے ساتھ کیا کِیا؟

بہاولپور (نیوز ڈیسک) شوہر نے پسند کی شادی کرنے کے 10 روز بعد ہی نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا۔



تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی کو شادی کے دس روز بعد قتل کر دیا گیا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 روز قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا ہے۔


پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دے کر قتل کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔۔میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔


قتل کے خوف سے روپوش لڑکی کے شوہر غلام قادر کا کہنا ہے کہ وڈیرے نے جان بخشی کے لیے 10 لاکھ روپے لیے۔غلام قادر کا مزید کہنا تھا کہ بیوی واپس کرنے کا وعدہ کیا مگر بیوی زندہ واپس نہ آئی۔


مقتولہ کے شوہر نے کہا کہ ملزمان آزاد ہیں اور اب اس کے تعاقب میں ہیں، اسے بھی جان کا خطرہ ہے۔


%d bloggers like this: