پشاور:ساس نے اپنے جواں سالہ داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پشاور:ساس نے اپنے جواں سالہ داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پشاور:ساس نے اپنے جواں سالہ داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خبر رساں ادارے کے مطابق پشاور کے علاقے شبقدر میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں معمولی گھریلو ناچاقی پر شبقدر کے مرکزی بازار کے رہائشی اور سابقہ نائب ناظم تحصیل شبقدر اخترگل کے 24 سالہ جوان بیٹے کلیم اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر کے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی بیٹی کا گھر اجھاڑ دیا۔

شبقدر کے مرکزی بازار کے رہائشی کلیم اللہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور معمولی جھگڑے کے بعد کلیم اللہ کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، چوبیس سالہ نوجوان کلیم اللہ اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لیے اپنے والد اختر گل اور چچا کے ساتھ اپنے سسرال پہنچا تھا۔

کلیم اللہ، اس کے والد اور چچا کے ساتھ اس کے سسرال والوں کے تلخ کلامی ہو گئی، جس پر کلیم اللہ کی ساس نگارہ سلطان زوجہ تاج محمد نے پستول سے اپنے جواں سالہ دماد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس پر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

قتل کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر قتل ہونے والے مقتول کلیم اللہ کی ساس اور اس کے شوہر کو آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

The post پشاور:ساس نے اپنے جواں سالہ داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: