پشاور: مذہبی بنیادوں پر احمدی پروفیسر کو قتل کر دیا گیا

پشاورمیں مذہبی بنیاد پر احمدی پروفیسر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  پروفیسر نعیم الدین خٹک کالج سے واپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے فائر کھول دیئے۔

پروفیسر نعیم الدین خٹک سپیرئیر کالج میں پروفیسر تھے اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے۔ احمدی جماعت کے ترجمان کے مطابق ملک میں  احمدیوں پر حملوں میں بہت حد تک تیزی آچکی ہے اور کئی  افراد قتل کیئے جا چکے ہیں۔

%d bloggers like this: