پلاٹ الاٹمنٹ ریفرینس:نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرینس:نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ احتساب عدالت کے جج اسد علی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی کا اپنے تحریری حکم نہ میں میں لکھنا تھا کہ نوازشریف بار بار طلبی کےباوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، اشتہارات آویزاں کرنے کے30 دن بعدبھی نواز شریف پیش نہیں ہوئے، لہذا اب نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

احتساب عدالت کے جج کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نواز شریف کی گرفتاری کے دائمی وارنٹ جاری کرتی ہے اور متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دائمی وارنٹ گرفتاری رجسٹر میں نوٹ کر لے۔

احتساب عدالت نے اپنے تحریری حکم میں نیب کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوازشریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرے اور آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی، کیس کو نواز شریف کی حد تک ریفرنس سے الگ کر دیا گیا ہے۔

The post پلاٹ الاٹمنٹ ریفرینس:نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: