لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز نے ٹوئٹر صارفین سے اپیل کی ہے کہ انکی بہن عاصمہ نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ رپورٹ کیا جائے کیونکہ یہ اکاؤنٹ فیک ہے ۔ گزشتہ روز اس فیک اکاؤنٹ کے ایک ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں ، کارکنوں اور دیگر صارفین کو
اپیل کی کہ اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں تاکہ ٹوئٹر انتظامیہ اسے بند کرنے پر مجبور ہو جائے ۔ خیال رہے کہ مریم نواز کی جانب سے نشاندہی کی جانے والے اکاؤنٹ پر عاصمہ نواز شریف کی مریم نواز شریف کے ہمراہ تصویر استعمال کی گئی ہے۔