پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے جا رہی ہے؟

پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے جا رہی ہے؟

پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے جا رہی ہے؟

پنجاب حکومت کی جانب سے  کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1650 سے بڑھا کر1850 تک کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان لاہور کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران ان سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ملاقات کریں گے اور محکمہ خوراک کے سینئر ممبران کے ہمراہ بریف کریں گے کہ گندم کی قیمت 1650 سے بڑھا کر 1850 تک کی جائے۔

نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیر خوراک پنجاب آج وزیراعظم سے منظوری لیں گے جس کے بعد پنجاب کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ کسانوں سے متعلق وزیراعظم بھی یہی چاہتے ہیں کہ انہیں مضبوط کیا جائے۔

وفاق کی جانب سے بھی یہی ہدایت کی گئی تھی کہ پنجاب حکومت عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں کے تناسب سے پنجاب حکومت گندم کی قیمتیں مقرر کرے کیونکہ دیگر ممالک سے مہنگے داموں گندم امپورٹ کرنے سے ان ممالک کے کسان مضبوط ہوتے ہیں جبکہ ہمارے ممالک کے کسان اس سے مزید کمزور ہو رہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمیں ہمارے کسانوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے کسان بھی خوشحالی دکھیں اور زیادہ سے زیادہ گندم اگائیں جس سے ملکی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

The post پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے جا رہی ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: