پنجاب میں سرکاری سکولوں میں طلبہ کو مفت لنچ فراہم کرنیکا منصوبہ

پنجاب میں سرکاری اسکول کے طلبہ کو مفت لنچ فراہم کیا جائے گا

محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں میں غذائی قلت کو دور کرنے کیلئے پرائمری اسکول کے بچوں کو مفت دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کیلئے نیا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم نے اس منصوبے سے متعلق تفصیلات اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں شیئر کیں۔

مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) نے پرائمری کے طلبہ و طالبات کو دوپہر کا لنچ اسکول میں ہی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے کیلئے حکومت نےاللہ والے ٹرسٹ کا تعاون حاصل ہے۔

مراد راس نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام پرائمری اسکولوں میں طلبہ کو دوپہر کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر اس منصوبے کو پنجاب کے 100 اسکولوں سے شروع کیا جائے گا انشااللہ۔

وزیرتعلیم نے فوڈ چیریٹی فاؤنڈیشن اللہ والے ٹرسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ یہ منصوبہ ہمارے بچوں کیلئے بے مثال ہوگا۔

The post پنجاب میں سرکاری سکولوں میں طلبہ کو مفت لنچ فراہم کرنیکا منصوبہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: