پنجاب کا بڑا نام (ق) لیگ میں شامل، چوہدری برادران نے بڑی وِکٹ اُڑا دی

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب کی سیاست کا بڑا نام رانا ممتاز (ق) لیگ میں شامل، باقاعدہ اعلان کر دیا ۔



تفصیلات کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والے آزاد ر امیدورا رانا ممتاز نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، اس حوالے سے رانا ممتاز نے ق لیگ کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


ملاقات کے بعد رانا ممتاز کی جانب سے باقاعدہ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹ رہا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمات کا ہے، پاک فوج کی سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے۔






%d bloggers like this: