پولیس اور انتظامیہ کی تمام رکاوٹیں توڑ دی گئیں،اپوزیشن جماعتوں نے اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا

ملتان (این این آئی) ملتان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے کارکن جلسے سے قبل ہی تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے قلعہ قاسم تک ریلی نکالی گئی جسکی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی نے کی۔پولیس کی بھاری نفری بھی گھنٹا گھر چوک ملتان پر تعینات تھی اور ٹریفک پولیس نے روڈ سے ٹریفک اور گاڑیاں ہٹائیں۔پیپلز پارٹی کے کارکنان تمام رکاوٹیں اور پولیس حصار توڑ کر قلعہ کہنہ قاسم میں داخل ہو گئے

جب کہ پی پی رہنما عبد القادر گیلانی بھی گھنٹہ گھر سے جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پولیس اور کارکنوں میں جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔میڈیا سیل پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کا انتظام سنبھال لیا ہے اور اسٹیڈیم یں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیا ہے۔موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر صورت جلسہ قلعہ کہنہ باغ اسٹیڈیم میں کریں گے، پولیس اور انتطامیہ کی تمام رکاوٹیں توڑ دی ہیں، دروازے توڑ کر ہم نے اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: