پی آئی اے کا انگلینڈ کے لیے 30 اکتوبر سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا انگلینڈ کے لیے 30 اکتوبر سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پی آئی اے 30 اکتوبر سے برطانیہ کے لئے آپریشن بحال کر دے گا، تاہم برطانیہ کے لئے براہ راست پروازیں یورپی طیاروں اور کریو کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں نئے طیاروں، آرام دہ نشستوں، حلال کھانوں اور بہترین فضائی میزبانی کے ساتھ چلیں گی، پہلے فیز میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔  پی آئی اے نے انگلینڈ کے لیے پروازوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر پائلٹس بھرتی کیے جانے کے بیان کے بعد سے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی۔

The post پی آئی اے کا انگلینڈ کے لیے 30 اکتوبر سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: