پی سی بی کمیٹی کا ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان

پی سی بی کمیٹی کا ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان

پی سی بی کمیٹی کا ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بھی خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس پر کمیٹی کے اراکین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا، کمیٹی کے مطابق کورونا وائرس کی وباء اور ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی ہے۔

کمیٹی نے کرکٹ بورڈ کو فی الحال ٹیم مینجمنٹ کی حمایت جاری رکھنے کی سفارش کی۔

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سلیم یوسف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ "مجموعی طورپر کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی لیکن ہم نے انہیں اس معاملے میں تھوڑی سی گنجائش دی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ”کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی اپ اینڈ ڈاؤن ہورہی ہے، ہمارے کچھ کھلاڑی انجریز کا بھی شکار ہیں”، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم سلیکشن کے معاملے کو مزید بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔

The post پی سی بی کمیٹی کا ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: